پٹلم۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے تمام دیہاتوں میں اگادی تلگو سال نو تقاریب کا روایتی انداز میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سرکاری دفاتر اور خانگی ادارے بند رہے۔ سیاسی قائدین نے مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ کالجس اور اسکولس کے طلبہ نے ایک دوسرے کو اگادی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔ دیگر مقامات کے دوستوں کو پوسٹ کے ذریعہ اگادی تہوار کے گریٹنگ کارڈس روانہ کئے۔