پٹلم میںجلسہ اصلاح معاشرہ کا کامیاب انعقاد

پٹلم ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پٹلم میں 18 فبروری بروز اتوار بعد مغرب جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا ۔ جلسہ کی نظامت مولانا محمد اسعد نے چلائی ۔ حافظ و قاری محمد سلیمانی کے قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز کیا گیا ۔ محمد اکبر معلم مدرسہ تعلیم الاسلام پٹلم نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ مساجد کمیٹی کے نائب صدر شیخ کریم کی نگرانی میں جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ مولانا حافظ و قاری محمد عبدالواسع نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ سارے عالم کے لوگوں کو ہدایت فرمائی، نبی کریم ؐ کی ایک ایک سنت کو جان کر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا مفتی عبدالرحمن الماس نے خواتین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم عورتیں بی بی فاطمہ ؓ کے جیسی زندگی گذارے گھر کی عورت اگر نیک صالح ہے تو گھر کا ماحول اچھا ہوگا ۔ آنے والی نسل کو اچھا سابق ملے گا ، اولاد اچھی دیکھ بھال کرنے والی عورت دنیا میں بھی کامیاب ہوگی اور آخرت میں بھی کامیاب ہوگی ۔ مولانا مفتی عبدالمنیم فاروقی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سدھار لانے کی ضرورت ہے ۔ بگڑتے حالات میں سدھار لانا ہوں تو نیک کام کرنے ہونگے اصلاح معاشرہ پر تفصیلی بیان کیا ۔ مولانا مفتی شیخ امام و خطیب مولانا محمد اسعد امام و خطیب مسجد طور پٹلم ، حافظ و قاری محمد شفیع سلیمانی امام و خطیب مسجد قبا پٹلم ، حافظ عبدالحفیظ حسامی امام و خطیب مسجد وحیدیہ کلثوم پٹلم مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی ۔ معززین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ آخر میں تمام مہمانان خصوصی کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی ۔ محمد عبدالرشید حافظ و قاری عبدالمقتدر کا پروگرام منعقد کرنے کا اظہار کیا ۔