پٹلم ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے چلرگی دیہات اور اللہ پور دیہات میں دیہی عوام کو پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرتے ہوئے چلرگی اور اللہ پور میں پینے کی پانی سربراہی کیلئے بورویل پمپ کا افتتاح منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پربھات ریڈی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا اس موقع پر منڈل پرجا پریشد کے نائب صدر مسٹر نرساگوڑ ایم پی ٹی سی مسٹر لکشمن ، جے سرینواس ریڈی ، لکشما ریڈی کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین و سماجی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔