پٹلم منڈل کے جنگل میں مور زخمی

پٹلم /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے موضع ناگم پلی کے جنگل میں ایک مور زخمی حالت میں پایا گیا ۔ راچیگروں نے مور کو زخمی حالت میں دیکھ کر فارسٹ آفیسر ابھیا کو اطلاع دی ۔ فاریسٹ آفیسر فوری ایک جوان کو لیکر جنگل پہونچے موٹر سائیکل پر مور کو لیکر پٹلم حیوانات دواخانہ میں پہونچے ۔ ڈاکٹر نے مور کا طبی معائنہ کیا ۔ انجکشن دیکر گلوکوز پوڈر پلانے کا مشورہ دیا ۔ فارسیٹ آفیسر ابھیانے بعد ازاں کو فاریسٹ آفس منتقل کیا ۔