پٹلم اردو اسکول میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

پٹلم ۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے اردو اسکول میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے زیرقیادت ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس کو کمیٹی کے صدر شیخ محبوب ‘ ممبران ‘ کوآپشن ممبر شیخ کریم ‘ محمد مدنی‘ محمد منیر الدین ‘ محمد برہان الدین ‘ عبدالرحیم ‘ نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین پٹلم ‘ اولیائے طلبہ و اساتذہ موجوود تھے ۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد خورشید احمد نے اجلاس سے مخاطب ہوکر حکومت کیجانب سے آئے فنڈس سے مدرسہ کے اخراجات کی تمام تفصیلات بیان کی ۔