حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 31 سالہ بالا کرشنا جو پینٹر تھا اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ 20 روز قبل روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا ہوا تھا ۔ جس نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کیا اور ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔