پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی اور ڈیزل میں 50 پیسے اضافہ کا امکان

نئی دہلی ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آئندہ ہفتہ تقریباً ایک روپیہ کمی کا امکان ہے۔ روپئے کی قدر میں ڈالر کے مقابلہ بہتری اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے درآمدات سستی ہوگئی ہیں اور اس کا فائدہ صارفین تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے کیونکہ اس ایندھن پر سبسیڈی ختم کرنے کیلئے ہر ماہ معمولی اضافہ کیا جارہا ہے۔ سرکاری تیل کی کمپنیاں نظرثانی شدہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا 31 مارچ کو اعلان کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ روپئے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلہ 61.44 سے کم ہوکر 60.50 ہوگئی ہے۔