گلبرگہ 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جئے کرناٹک رکشنا ویدیکے کے عہدہ داران نے گلبرگہ میںقومی نایب صدر بی جے پی و سابق چیف منسٹر یدی یور اپا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹرول اور دیزل کی قیمتوںمیں کمی کرنے کے لئے مرکزی حکومت پر دبائو ڈالیں ۔ عہدہ داران نے مزید کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں پہلے ہی دو بار اضافہ کردیا ہے ۔ ان اضافوں کے سبب عام آدمی پریشان ہے ۔ عام انتکابات سے قبل بی جے پی سے کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن بی جے پی قائدین نے عوام کو دھوکہ دیتے ہوے اور وعدوںکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرول اور دیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ اسو سی ایشن کے عہدہ داران نے مسٹر یڈی یو راپا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں فوری طور پر وزیر اعظم نریندر مودی سے تبادلہ خیال کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کے قدم اٹھائیں اسو ایشن کے عہدہ داران نے متنبہ کیا کہ ان مطالبات کی عدم یکسوئی کی صورت میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا جائیگا۔