حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( پی ٹی آئی ) ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر ٹاؤن میں آج اسوقت 2افراد زندہ جل گئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا جب ایک مکان میں غیر قانونی طریقہ سے رکھے گئے پٹاخوں کا ذخیرہ دھماکہ سے پھٹ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بھونگیر میں ایک شخص سرینواس اپنے مکان میں فروخت کیلئے پٹاخے لاکر رکھے تھے۔ کل شب ایمرجنسی لائٹ گرم ہوجانے سے چنگاری بھڑک افٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ میں پھیل کر پٹاخوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ وہاں موجود 3افراد آگ کے شعلوں کی زد میں آگئے جس میں 2افراد زندہ جل گئے جبکہ تیسرے شخص کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔