پونے میں ایشین کک باکسنگ

پونے ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) واکو ایشین کک باکسنگ چمپئن شپ کا یہاں یکم تا 9 اگسٹ بالیواڑی کے شری شیو چھترپتی اسپورٹس کامپلکس کے باکسنگ ہال میں انعقاد طئے ہوگیا ہے۔ مہاراشٹرا کک باکسنگ اسوسی ایشن اور نیشنل کک باکسنگ فیڈریشن این جی (واکو انڈیا) کے زیراہتمام اس ایونٹ میں 20 ایشیائی ممالک سے شرکت متوقع ہے۔ یہ ایونٹ پونے میں قبل ازیں 2012ء میں بھی ہوا تھا۔