پونٹنگ دہلی کے کوچ مقرر

نئی دہلی۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولزنے نیا ہیڈ کوچ مقررکیا ہے۔فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو ہیمنت دیا نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پونٹنگ کو پیڈی اپٹن اور راہول ڈراویڈ کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پونٹنگ کی کوچنگ میں ممبئی انڈینز 2015 ء میں دوسری مرتبہ خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئی تاہم فرنچائز نے 2016 ء میں ان کے دو سالہ معاہدے کی تجدید سے گریز کیا۔