نظام آباد میں 89 ہزار بچوں کو پولیو خوراک پلانے کا نشانہ : کلکٹر
نظام آباد :10؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے آج پلس پولیو پروگرام کا سرکاری دواخانہ ، بس اسٹانڈ ، ریلوے اسٹیشن ، دبہ پرائمری اسکول میں پولیو کی خوراک پلاکر پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے خواہش کی کہ پلس پولیو کی خوراک پلاکر پولیو سے پاک سماج قیام کیلئے ہر شخص کوشش کریں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر ایم رام موہن رائو نے کہا کہ گذشتہ سال ریاست اور تلنگانہ میں ایک بھی پولیو کا کیس درج نہیں ہوا یہ قابل ستائش بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ 0-5 سال عمر یافتہ اطفال کو پولیو کی خوراک پلانے اور ضلع انتظامیہ اس خصوص میں بڑے پیمانے پر اقدامات کررہا ہے تو ان کے پاس ماں باپ ، رضاکارانہ تنظیمیں تعلیمی ادارے ، آنگن واڑی کارکن تعاون کررہے ہیں پولیو سے پاک سماج کی نشاندہی ترقی یافتہ ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ حفظان صحت کیلئے اقدامات کرنے کی صحت مند ملک ہونے کی صورت میں عوام خوشحالی اور صحت مند سماج کیلئے ضامن ہے ۔ پلس پولیو ضلع کے 89 ہزار اطفال کو پلانے کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور اس کیلئے 4 ہزار عملہ کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے اور آج کے علاوہ ابھی دو دن تک گھر گھر پہنچ کر پولیو کی خوراک پلائی جائے گی اگر کوئی بھی پولیو خوراک نہیں پلاسکے تو آئندہ دو دن تک پلانے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔