حیدرآباد ، 9مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں پولیس نے کل رات دیر گئے گھر گھر تلاشی مہم چلائی ۔شمس آباد کی ڈی سی پی پدمجا ریڈی ،اے سی پی اشوک کمار کی نگرانی میں چلائی گئی اس مہم میں 200ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 25بائیکس،ایک آٹو،ایک کار کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری طرف پولیس نے ضلع میڑچل کے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایودھیا نگر میں تلاشی مہم چلائی۔پولیس نے 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔