پولیس کی زیادتی پر تاڑوائی میں نوجوانوں کا دھرنا

یلاریڈی /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی میں مختلف سنگموں کے نوجوانوں نے پولیس کی زیادتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو منظم کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گنیش وسرجن کے موقع پر ایک گھر میں شراب خوری کرنے والے نوجوانوں کو سب انسپکٹر مسٹر ناگراج نے جاکر انہیں پیٹا اور ان کے ہاس سے سیل فونس چھین لئے اور اس کے بعد چند افراد نے مل کر پولیس اسٹیشن پہونچکر نوجوانوں کے سیل فونس حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر سب انسپکٹر کے نے دینے سے انکار کیا ۔ برہم نوجوانوں نے یلاریڈی کاماریڈی شاہراہ پر دھرنا منظم کیا ۔ جس سے شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ کاماریڈی گنیش وسرجن میں انجام دے رہے سب انسپکٹر ناگراج نے مقامی لوگوں سے بات کرکے سیل فونس لے جانے کی اجازت دے دی ۔ پولیس نے قیام امن کیلئے اگر اس طرح کے کچھ اقدامات کرتی ہے تو اسے ایسے ہی مشکلات کا سامنا ہوگا ہے ۔ پھر امن کی بات کرنے والے کیوں کرتے ہیں پتہ نہیں ۔