نارائن پیٹ ۔ 26 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر نصب کردہ سی سی کیمرے غیرکارکرد ہوگئے ہیں ، اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب ایس بی آئی بنک کے روبرو ایک معمر شخص جو بنک سے دو لاکھ روپئے ڈرا کرنے کے بعد سڑک پر جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سیکل سوار نوجوانوں نے اس شخص کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ سڑک پر تنصیب کردہ کیمرہ کے ناکارہ ہوجانے سے مفرور نوجوانوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔