پولیس کی تلاشی مہم ، فیل خانہ کے قریب 8 لاکھ 28 روپئے ضبط

حیدرآباد ۔ /16 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس کی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور آئے دن بھاری نقد رقومات ضبط کئے جارہے ہیں ۔ تازہ ترین کارروائی میں پولیس بیگم بازار نے علاقہ فیل خانہ میں ایک شخص سے لاکھوں روپئے کی نقد رقم برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ جسپال سنگھ بھرت واگھیلا جس کا چراغ علی لین جگدیش مارکٹ میں موبائیل فون کا کاروبار ہے آج 8 لاکھ 28 ہزار روپئے نقد رقم اپنے ہمراہ منتقل کررہا تھا کہ بیگم بازار کے سب انسپکٹر سرینواس نے بی ایم پی ایس ٹرانسپورٹ دفتر کے قریب تلاشی مہم کے دوران نقد رقم برآمد کرلی ۔ ضبط شدہ رقم کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا گیا ۔