پولیس کی تلاشی مہم، عوام میں سنسنی

حیدرآباد۔/29جولائی، ( سیاست نیوز) سنٹرل زون پولیس کی جانب سے آج ترپ بازار اور فیل خانہ علاقہ میں محاصرہ کرکے تلاشی پروگرام کو عمل میں لایا گیا۔ تقریباً 300پولیس ملازمین بشمول اعلیٰ عہدیداروں نے اس تلاشی مہم میں حصہ لیا۔ شام 6بجے تا 8بجے شب تک جاری اس مہم کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مصروف تجارتی علاقہ میں پولیس کی اچانک کثیر تعداد کے سبب عوام تشویش کا شکار ہوگئے۔ اس خصوص میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس عابڈس مسٹر رگھویندر ریڈی نے بتایا کہ کاڈرن سرچ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون مسٹر کملاسن ریڈی کی صدارت میں انجام دیا گیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 15موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔