پولیس کو دستیاب شخص فوت

حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم پولیس کو دستیاب شحص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ ادریس جو نلہ گٹہ علاقہ کے ساکن نثار کا بیٹا تھا 24 ستمبر کے دن یہ شخص بے ہوشی کے عالم میں پولیس ابراہیم پٹنم کو دستیاب ہوا تھا ۔ اس وقت ادریس بے ہوشی کے عالم میں تھا ۔ پولیس نے فوری اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا تھا ۔ جہاں وہ علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔