پولیس ملازمین میں فرض شناسی اور دیانتداری کی ضرورت

نظام آباد:8؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پولیس ملازمین نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کی صورت میں بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار موظف ڈپٹی جنرل پولیس آر پی میناکل شام وجئے لکشمی گارڈن 1989 پولیس بیاچ کی سلور جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔مسٹر آر پی مینا 1989 سے 1991ء تک ضلع ایس پی کی حیثیت سے134 پولیس کانسٹیبلس کی بھرتی کی تھی اور ان میں 10افراد انتقال کر گئے۔متوفی ملازمین کو خراج عقیدت پیش کی گئی اور 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی اور اپنی تقریر میں کہا کہ پولیس ملازمین فرائض کی انجام دہی میں نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کی صورت میں بہتر نتائج برآمد ہوں گے ۔ انصاف پسندی اور فرائض کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس ملازمین اپنے اراکین خاندان کی پرواہ کئے بغیر ہی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ضلع ایس پی کی حیثیت سے خدمت انجام دینے کے دوران کاماریڈی علاقہ میں بم دھماکہ میں 8 افراد فوت ہوگئے تھے اور انہیں اس واقعہ کے بعد زبردست صدمہ پہنچا تھا۔1989 ء سے 1991 ء تک 3سال کے دوران 134 افراد کو بھرتی کیا گیااور انہیں بہتر تربیت دی گئی اور یہ بیاچ زبردست کام کرتے ہوئے ضلع کی پولیس کا نام روشن کیا ۔ ضلع نظام آباد سے اٹوٹ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے ضلع نظام آباد ہمیشہ ان کیلئے یاد رہیگا۔ ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ 1989ء کے دور میں حالات سنگین تھے اور اس وقت ضلع ایس پی کی حیثیت سے کام کرنے میں زبردست کامیاب رہے اور سنگین حالات کو نمٹنے میں ملازمین سے کام کروانے میں ان کا ایک عجب انداز تھا اور یہ دیہی علاقہ میں نکسلائٹ کی پرواہ کئے بناء ہی گھومتے ہوئے ضلع میں امن وضبط کی برقراری کیلئے بہتر خدمت انجام دی۔ انہی کی کاوشوں کے نتیجہ میں آج ضلع میں پرُ امن حالات بنے ہوئے ہیں۔ پولیس محکمہ کی بھرتی کے 30سال تکمیل پر سلور جوبلی تقریب منایاجانا پہلی مرتبہ ہے اور اس کا اعزازمسٹر آر پی مینا کو حاصل ہوا ہے۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر گنیش گپتانے اپنی تقریر میں کہا کہ سماج میں ہر شخص اپنے اپنے کام پرُ امن طورپر کرنے کی وجہ سے محکمہ پولیس سے سرکاری ملازمین کو ہفتہ میں ایک دن تعطیل ملتی ہے لیکن پولیس ملازمین ہفتہ میں ایک تعطیل نہیں دی جاتی ۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے چیف منسٹر نے پولیس ملازمین کو ہفتہ میں ایک دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ پولیس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہرکیا۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ انہیں اکثر پولیس کا حمایتی کہا جاتا ہے اس کی وجہ آر پی مینا ہے۔ پہلی مرتبہ ان سے سرکنڈہ میں ملاقات ہوئی تھی آر پی مینا پولیس ٹائیگر ہے یہ تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کی وجہ بھی آر پی مینا ہے ۔ اس موقع پر خون کے عطیہ کے کیمپ بھی منعقد کیا گیا پولیس آفیسر اسوسی ایشن کے صدر شکیل پاشاہ، سب انسپکٹر و سرکل انسپکٹرس بھی موجود تھے۔