سرقہ سے بچانے کی تجویز ، کمیونٹی پولیسنگ کے نام پولیس کی نئی ترکیب
حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) انسان اپنی کمائی اور پونجی کو جس طرح حفاظت سے رکھتا ہے اس طرح اس کی تفصیلات بھی اس سے زیادہ راز میں رکھا ہے ۔ لیکن ان دونوں کمیونٹی پولیسنگ نے ایک نئی ترکیب سے شہریوں کو الجھن کا شکار بنادیا ہے ۔ سرقہ ، چوری اور ڈکیتی سے بچنے کیلئے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی دولت اور اثاثہ جات کا راز پولیس کو بتائیں اور سرقہ ہونے سے حفاظت کریں گے ۔ چونکہ اب دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں اکثر شہری اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوتے ہیں اور مکانات کو مقفل کرتے ہوئے وہ اپنے مقامات کو جاتے ہیں ۔ پولیس نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سامان زر و دولت کی حفاطت کیلئے تمام تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس پولیس کو دیں ۔ اس علاقہ میں چوکسی بڑھائی جائے گی ۔ پولیس نے اپنی الجھن میں عوام کی الجھن کو بھی بڑھا دیا ہے ۔ چونکہ ان دنوں پولیس بھی بین ریاستی ٹولیوں کی سرگرمیوں سے پریشان ہے جو تہوار کے خصوص میں شہر و نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ڈاکوں ، رہزنوں ، سارقوں کے ٹارگیٹ میں آنے والے مقامات تینوں کمشنرینٹ کے حدود میں پائے جاتے ہیں ۔ تاہم ان کی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے اور شہریوں کو محفوظ رہنے اور ان کے زر و دولت قیمتی اشیاء کے تحفظ کیلئے پولیس نے ایسا اقدام کیا ہے ۔ ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنے مکان میں موجود سونا ، نقد رقم ، قیمتی اشیاء کی اطلاعات فراہم کرنے کا شہریوں کو مشورہ دیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایس ایم ایس کے بعد پولیس اس علاقہ میں اپنی پٹرولنگ کو بڑھا دے گی ۔ ساتھ ہی پولیس نے شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ پڑوسیوں کو بھی آگاہ کردیں ۔ حالیہ دنوں پیش آئے واقعات کے بعد پولیس کی الجھن میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ گذشتہ 10 دنوں میں 15 مکانات کو نشانہ بنایا گیا ۔ چوکسی کے باوجود سارق ٹولیوں کی ان سرگرمیوں سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ ان دنوں ایک کیلو سے زائد سونا اور 2 کیلو سے زائد چاندی کے اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ادی بٹلہ پولیس حدود میں ایک مکان سے 70 تولہ طلائی زیورات کے علاوہ 15 لاکھ روپئے نقد رقم اور میٹریل ضلع کے کیرلہ ناگارم اور رامپلی میں 6 مکانات میں سرقہ کرتے ہوئے 35 تولہ طلائی زیورات ایک کیلو چاندی 60 ہمار نقد رقم کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں 20 تولہ سونا اور ایک کیلو چاندی کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پولیس ان واقعات سے پریشان ہے ۔