پولیس جائیدادوں پر تقررات کیلئے فزیکل ٹسٹ

محبوب نگر۔/13 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کانسٹبلس ملازمتوں کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے محبوب نگر اسٹیڈیم گراؤنڈ میں فزیکل ٹسٹ کا ضلع ایس پی ریما راجیشوری کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ ذرائع کے بموجب 22 دنوں تک یہ کیمپ جاری رہے گا جس میں لانگ جمپ، ہائی جمپ، شاٹ پٹ اور چیسٹ و دیگر ٹسٹ کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے کہا کہ امیدوار ہرگز درمیانی افراد کے دھوکہ میں نہ آئیں کیونکہ تقررات شفافیت کے ساتھ عمل میں لائے جائیں گے ۔ بدعنوانیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ امتحانات ڈیجٹلائیزڈ اور بائیو میٹرک طریقہ کار کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں۔ امتحانات کی لائیو ریکارڈنگ کیمروں کے ذریعہ محفوظ کی جائے گی۔ انہوں نے تلبیس شخصی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔