پولیس اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات ضروری

جگتیال۔23فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام اور پولیس کے درمیان بہترین تعلقات سے ہی عوامی مسائل کی یکسوئی اور سماج کی ترقی ہوگی ۔ جمہوریت میں حقوق انسانی کی پاسداری پولیس کا فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی آندھراپردیش مسٹر پرساد راؤ نے آج جگتیال میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی جدید عمارت کا افتتاح انجام دینے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کو صحیح کام کرنے کیلئے درکار تمام سہولتیں فراہم ہونی چاہیئے ۔ جگتیال پولیس اسٹیشن کی تقریباً 66لاکھ روپیوں کی لاگت سے تمام سہولیات سے آراستہ جدید عمارت تعمیر کی بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ہونے والی تبدیلیوں اور ترقی یافتہ سماج کیلئے مطلوبہ پولیس خدمات فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کریم نگر میں ڈی آئی جی مسٹر شیو کمار کی قیادت میں پولیس محکمہ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ضرورت کے مطابق پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کیلئے پولیس عملہ کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔ سال 2006-07ء میں 35000 ہزار پولیس جائیدادوں کی منظوری عمل میں آئی تھی اور حالیہ دنوں 10ہزار پولیس تقررات کیلئے منظوری عمل میںآئی ہے ۔ پولیس محکمہ میں ترقی کیلئے 6نکاتی فارمولہ کے مطابق پراموشن ‘ سیناریٹی کے مطابق ہورہا ہے ۔ آنے والے انتخابات کو 2009ء کی طرح پُرامن طریقہ سے انعقاد کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

چھتیس گڑھ ریاست سے نکسلائیٹ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پولیس کے تال میل سے گرے ہاؤنڈس کی خدمات کے ذریعہ تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے آئے دن سرقہ کی وارداتوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ نئے قانون پبلک سیکیورٹی ایکٹ کے تحت بینک اور سونے کے زیورات دوکانات پر لوکل سیکیورٹی کو متعین کرنا اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا بینک انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کیونکہ پولیس عملہ کم ہے وقت مقررہ پر پہنچنا مشکل ہے ۔ قبل ازیں ڈی جی پی پرساد راؤ رکن اسمبلی جگتیال ایل رمنا اور ورنگل آئی جی کریم نگر کے ہمراہ جدید پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔ بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں ڈی جی پی کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ورنگل ایم کانتا راؤ اور ڈی آئی جی کریم نگر RB نائیک اور آئی جی پی نارتھ زون حیدرآباد روی گپتا کریم نگر ‘ ایس پی شیو کمار نے اپنے ہاتھوں پودے لگائے ۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں سابق ریاستی وزیر ٹی جیون ریڈی اور جگتیال ڈی ایس پی پرمیشور ریڈی اور سرکل انسپکٹر جگتیال نریش ریڈی کے علاوہ جگتیال ڈیویژن کے مختلف منڈل پولیس اسٹیشن مٹ پلی کورٹلہ ‘ دھرم پوری ملیال رائیکل سارنگا پور کے سرکل انسپکٹرس اور جگتیال ٹرافک ایس آئی لکشمن ریڈی ‘ سب انسپکٹر جگتیال رام مورتی اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ قبل ازیں ڈی جی پی پرساد راؤ نے جگتیال ڈیویژن گولہ پلی میں جدید پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔