پولیس اسٹیشن کا مرمتی کام مکمل

کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل پولیس اسٹیشن میں کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوبیر پولیس اسٹیشن مرمتی تعمیری کام اور دیگر ضروریات کیلئے محکمہ پولیس ضلع ایس پی تھرون جوشی کی جانب سے ایک لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ جن میں پولیس اسٹیشن مرمتی کام ، تین بیت الخلاء تین پانی کے کولر ، ایک ٹھنڈا پانی پینے کا فریج ، ایک درجن کرسیاں اور گارڈن میں شجرکاری آم کے درخت لگائے گئے ۔ پولیس اسٹیشن کو کلر کیا گیا ۔ اس طرح سے مرمتی و تعمیری کام مکمل ہوا ۔