پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں خودسوزی کرنے والے شخص فیروز کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ تاہم اس واقعہ کے تعلق سے پولیس پر لاپرواہی کے الزامات پائے جاتے ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز جو سخت پریشان تھا ۔ پیشہ سے وال پینٹر تھا ۔ اس نے گذشتہ روز اپنے جسم پر پٹرول ڈالکر اپنے آپ کو آگ لگالی تھی اور پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگیا تھا ۔ گولکنڈہ پولیس کو اس شخص کے انتہائی اقدام کی ٹھوس وجوہات کا تاحال پتہ نہ چل سکا ۔ سب انسپکٹر مسٹر جگدیشور کا کہنا ہے کہ فیروز جو چنتل میٹ میں رہتا تھا اپنے گھریلو مسائل سے پریشان تھا ۔ جو بیوی کے چلے جانے سے پریشان تھا ۔ اس کی پہلی بیوی کے بعد اب دوسری بیوی سے بھی مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ پولیس کے اس موقف سے پولیس پر لاپرواہی کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ فیروز کو اگر گھریلو مسائل تھے تو پھر اس نے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کا رخ کیوں کیا اور آحر کیا وجہ تھی جس کے سبب وہ پولیس اسٹیشن میں جلتی ہوئی حالت میں داخل ہوا اور خودسوزی کیلئے کسی اور مقام کا انتخاب کیوں نہیں کیا ۔