پولیس اسٹیشن اوٹکور کا معائنہ

اوٹکور /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ڈی ایس پی مسٹر سرینواس ریڈی نے اوٹکور پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اسٹیشن پر ریکارڈز کی تنقیح کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اوٹکور ایک حساس مقام ضلع محبوب نگر میں دکھتا ہے ۔ اس کے احکامات مجھے ایس پی سے ملے ہیں خصوصاً تہواریوں کے موقع پر امن کو برقراری کی اپیل کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کی اپیل کی ۔ مذہبی منافرت کو دور کرتے ہوئے آپسیاتحاد کی بات بتائی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس مکتھل اور CI نارائن پیٹ رویندر پرساد اور سب انسپکٹر آف پولیس اوٹکور جناب بی مدھوسدن اور دیگر پولیس عملہ موجود تھے ۔