ناسک ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اب جب کہ مہاراشٹرا میں 15 اکٹوبر کو اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔ وہیں ایک 22 سالہ نوجوان نے یہاں ایک ایسا موبائیل اپلیکیشن تیار کیا ہے جس کے ذریعہ رائے دہندے اپنی ریاست میں واقع اپنے پولنگ اسٹیشن کو بہ آسانی تلاش کرسکیں گے ۔ ڈیٹا سائنسداں شری کانت نمبلکر جس نے حال ہی میں امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی سے اپنی ڈگری کی تعلیم مکمل کی ہے ۔ میڈیا کو بتایا کہ رائے دہندے ’ مت دار یادی ایپ ‘ کو اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعہ گوگل پلے اسٹور سے اپنے موبائیل پر ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ مذکورہ ایپ ایسے رائے دہندوں کے لیے فائدہ مند ہوگا جنہوں نے اپنے نام رائے دہندوں کی فہرست میں درج میں بالکل لمحہ آخر میں درج کروائے ہیں اور اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشن کے بارے میں عاجلانہ معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔۔