پولارڈ بنگلہ دیش کیخلاف بہتر مظاہرہ کیلئے پُرعزم

سینٹ جارج 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے آل راونڈر کیرن پولارڈ نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی ونڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو گھریلو میدانوںکا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز کا آغاز کامیاب انداز میں کریں گے۔ پولارڈ نے کہاکہ اگر انہیں اس سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ کرنے کا موقع ملا تو وہ اپنی کیرئر کی بہترین کارکردگی دیکھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس سیریز سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اگلے برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔