مدہول /15 اپریل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ہر یتا ہرم اسکیم کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کو سر سبز و شاداب بنا نے کے اقدمات ریاستی حکو مت کی جا نب سے جاری ہیں مذکورہ اسکیم کے تحت مدہول منڈل میں گائوں گائوں سر سبز و شاداب بنا نے کیلئے عوام میں شعور بیداری کیلئے گنانا سرسوتی این جی او کی جا نب سے عوام میں شعور بیداری کی جارہی ہے ۔یہ بات مسٹر ایس ڈگمبر کوآر ڈینٹر این جی او مدہول نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہاکہ ہریتا ہرم اسکیم کے ذریعہ ہر مکان میں اور خالی جگہوں پر درخت لگوانے کی تر غیب دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہر فرد بچہ یا بوڑھا مرد اور عورت سب کی ذمہ داری ہے کہ ما حول کو صاف ستھرا اور آلو دگی سے محفوظ رکھنے کیلئے درختوں کا لگوائیں ہے ہر فرد اپنی جا نب سے کم از کم ایک درخت لگانا نا گزیر ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ اسکیم کے ذریعہ حکو مت کی جا نب سے مفت ودوں کو فراہم کیا جارہا ہے عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس اسکیم کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر تے ہوئے پودے لگاوائیں اور پودوں کی حفاظت بھی کریں ایسا کر نے سے مو سم خوشگوار رہے گا ۔امسال بارش کی کمی اور غیر موسمی بارش کے اصل اسباب درختوں کی کمی ہے اس ضمن میں حکو مت سنجیدہ اقدامات کر تے ہوئے پودے لگانے کی مہم شروع کی ہے اس ضمن میں ضلع کلکٹر عادل آباد کی جا نب سے مختلف اقسام کے پودے ماہ جون میں مفت میں فراہم کئے جائینگے جو لوگ پودے لگاوانا چا ہتے ہیں و مسٹر ایس ڈگمبر کور ڈینٹر این جی او گنانا سرسوتی مدہول سے سیل نمبر 9963810855 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں ۔