نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی پنکج اڈوانی کو ورلڈ بلیارڈس چمپیئن شپ کا خطاب حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنے پیغام میں کہا ہیکہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہیکہ ہندوستانی کھلاڑی پنکج اڈوانی نے بارہویں عالمی خطاب پر اپنی کامیابی کی مہر ثبت کردی ہے اور اس طرح وہ تیسری مرتبہ یہ خطاب حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنکج کے کارنامہ پر سارے ہندوستان کو فخر ہے جیسا کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے پرچم کو بلند کیا ہے۔