پداپلی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نگر پنچایت پداپلی آفس میں پراپرٹی ٹیکس کے اضافہ کے ضمن وارڈس ممبران کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ شری ایلواکا راجیا کی صدارت میں ممبران کی مشاورت کے بعد میونسپالٹی ایکٹ 81 کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی قرارداد کو قطعیت دی گئی ۔ میجر گرام پنچایت سے نگر پنچایت میں تبدیل ہونے کے بعد پہلی دفعہ پراپر ٹیکس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ پراپرٹی کے مصارف کی بنیاد پر درجہ بندی کرتے ہوئے رہائشی مکانات پر 23 فیصد کا اضافہ اور تجارتی امور کے پراپرٹی پر 30 فیصد کا اضافہ کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ سابقہ میجر گرام پنچایت کے دور میں اس کی شرح 15 فیصد تھی ۔ آئندہ مالی سال سے اس اضافہ کردہ ٹیکس کی عمل آوری ہوگی ۔