یلاریڈی۔24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر محکمہ صحرا آفس کے روبرو مکان کی تعمیرات کیلئے منڈل مستقر کے سرپنچ اور پنچایت ارکان کو اطلاع کے بغیر ہی اجازت دینے سے ناراض پنچایت ارکان نے دھرنا دیتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کیا۔ کسی کو بتائے بغیر تعمیری کام کی اجازت دینے پر سیکریٹری راجیا کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجازت نامہ منسوخ کرنے کے نعرے لگائے۔ سیکریٹری MPDO کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ یلاریڈی۔کاماریڈی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے سرکاری محکمہ صدر آفس کے روبرو خالی اراضی سروے نمبر 1065 میں سنجیوا ریڈی، رمیش ریڈی، سدا ریڈی مکانات تعمیرات کررہے ہیں جس کی اجازت نہ دینے سرپنچ بالامنی، نائب سرپنچ افروز، پنچایت ارکان نے مل کر ان دنوں میں DPO کاماریڈی DLPO، ضلع کلکٹر کو درخواستیں دی ہیں۔ پھر بھی پنچایت سکریٹری راجیا پر بناء کسی کو بتائے تعمیری کام کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔ سیکریٹری کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا ڈیمانڈ کیا گیا۔ اس موقع پر MPTC یاداللہ، قائدین میں عبدالنعیم، لنگیا، راجو، راما گوڑ، سائی رام، رام بابو موجود تھے۔ لنگم پیٹ پنچایت سیکریٹری سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ضلع پنچایت آفیسر سے احکام ملے کہ تعمیرات کے لئے اجازت دی جائے۔ اسی لئے اجازت دی گئیؤ اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ سرپنچ و ارکان کو بھی بتایا لیکن یہ لوگ اجازت نہ دینے کو کہا اور ضلع آفیسر نے احکام دیئے کہ اجازت دی جائے تو میں کیا کرتا۔ اجازت نامہ جاری کردیا۔ سروے نمبر 1065 پر اس اراضی کو لے کر عرصہ سے احتجاج جاری ہے اور سروے کے بعد غیرسرکاری ہونے کا انکشاف ہوا پھر بھی یہاں پر تنازعہ ختم نہ ہوسکا۔