بھینسہ۔2جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مدہول کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر پنچایت راج وزیرتارک راما راؤ نے مدہول تعلقہ پنچایت راج روڈ کی تعمیر کیلئے جی او نمبر 36 کے تحت 19کروڑ 71لاکھ کا بجٹ منظور کرنے پر شکرگذار ہوں اور ساتھ ہی ساتھ ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے دو ریاستی وزیر جوگو رامنا اور اندرا کرن ریڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے پریس نوٹ کے ذریعہ کیا ۔ تعلقہ ایم ایل اے نے منظور شدہ بجٹ کی تفصیلات اس طرح بیان کی ۔ بھینسہ منڈل کیلئے قومی شاہراہ 61 سے موضع ہچگل کے درمیان روڈ کیلئے 67لاکھ روپئے ‘ قومی شاہراہ 61سے چیچوند اور پانگری مدہول منڈل کیلئے ‘ مدہول اور ایلوت سے مہاراشٹرا دھرماباد کیلئے 5.10 لاکھ روپئے ‘ آر اینڈ بی روڈ سے گٹا پوچما کیلئے 1.12لاکھ روپئے اور اڈبیڑ سے کامل کے درمیان روڈ کیلئے 1.06لاکھ روپئے ‘ تانور منڈل کیلئے جے ایس روڈ سے بھوسی اور بامنی کے درمیان تعمیر کیلئے 78 لاکھ روپئے ‘ لوکیشور منڈل کیلئے زیڈ پی روڈ سے پرانی وٹولی کیلئے 50لاکھ روپئے ‘ کنٹالہ منڈل کیلئے انداکور سیوینکور ‘ پنچکل پاڑ اور جوٹاپور کیلئے 2.73 لاکھ روپئے اور کوہیر منڈل کیلئے دھارکوبیر سے پرمیشور کیلئے 2.13 لاکھ روپئے اور آر اینڈ بی روڈ سے پارڈی ( کے) تانڈا اور پار ڈی (کے) کیلئے 1.5لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔