یلاریڈی ۔ 24؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات کا سامان ضروری ایک ایک کر کے یلاریڈی منڈل پریشد آفس منتقل ہو رہا ہے ۔ انتخابی خدمات کے کتابچہ امیدواروں کے درخواست فارمس دیگر ضروری اشاء جمع کیا جا رہا ہے ۔ ان دنوں میں پولنگ باکس ایم پی ڈی او آفس کو پہنچے ۔ اب صرف ریزرویشن قرار پائے اعلامیہ کے اطراف پنچایتوں ‘ و منڈلوں میں مقامی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ یلاریڈی کو تو میونسپل کی فہرست میں شامل کئے جانے سے میونسپل انتخابات کے لئے خاصی تاخیر پیش آنے کے آثار نظر آئے ہیں ۔