نظام آباد:18؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد ڈیویژن پنچایت آفس میں کل رات سارقوں نے قفل شکنی کرتے ہوئے الماری، کمپیوٹرس اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے بموجب کلکٹریٹ کے قریب واقع ڈی ایل پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کی آفس بھی موجود تھی۔ آفس کی عمارت خستہ حالت میں پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پنچایت آفس کو ضلع پریشد گیسٹ ہائوز میں منتقل کیا گیا۔ ڈیویژن پنچایت آفس نظام آباد قدیم آفس میں ہی برقرار رکھا گیا۔ ہمیشہ کی طرح کل شام ملازمین ڈیوٹی کے بعد آفس کو مقفل کرتے ہوئے مکان چلے گئے۔ واچمین نہ ہونے کی وجہ سے نامعلوم افراد قفل شکنی کرتے ہوئے ڈی ایل پی او کے چیمبر کمپیوٹر روم کی قفل شکنی کرتے ہوئے قیمتی اشیاء اور روپیوں کے بارے میں تلاش کی کوئی بھی چیز ہاتھ نہ لگنے پر کمپیوٹر اور الماری کونقصان پہنچاکر چلے گئے ۔ صبح عملہ پہنچ کر دیکھا تو کمپیوٹر روم اور ڈی ایل پی او کے چیمبر کی قفل شکنی ہوئی تھی جس پر فوری پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس Iٹائون یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔