پنشن فارم داخل کرنے کے دوران ضعیف شخص فوت

حیدرآباد 14اکٹوبر (سیاست نیوز) ضعفیوں کیلئے پنشن کی اجرائی کے سلسلے میں فارمس داخل کرنے کے دوران ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سعید آباد منڈل آفس کی جانب سے علاقہ اکبر باغ سپوٹا باغ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ضعیف اشخاص کیلئے پنشن کے فارمس کی تقسیم اور وصولی کا ایک سنٹر سلیم نگر کالونی میںقائم کیا تھا ۔ اسکیم کے تحت فارمس داخل کرنے کیلئے آج 70 سالہ محمد عظیم خان قطار میں دھکم پیل کی وجہ سے نیچے گڑ پرے اور ان کا انتقال ہوگیا ۔