پندرہ سالہ لڑکے کی بے سر کی نعش دستیاب

کریم نگر ۔ /15 اپریل ( پی ٹی آئی) کریم نگر کے ایک دیہات میں ہوٹل میںکام کرنے والے کم عمر بچے کی بغیر سر کے نعش ہوٹل کے عقبی حصہ سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس تفصیلات کے مطابق ستاکاپلی کریم نگر میں ہوٹل میں کام کرنے والا پندرہ سالہ لڑکا کا قتل کردیا گیا جو اپنی بیمار ماں کے علاج کیلئے ہوٹل میں کام کررہا تھا ۔ لڑکا اپنے ساتھی کے ہمراہ رات دیر گئے ہوٹل کی چھت پر سونے چلاگیا ۔ صبح اس کے قتل کا پتہ چلا ۔ مقتول لڑکے کا ساتھی فرار بتایا گیا ہے ۔ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مجرمین کی تلاش جاری ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ۔