پنجہ گٹہ میں جھگڑے کے دوران زخمی ایڈوکیٹ فوت

حیدرآباد ۔ /7 جون ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کمری بستی میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے ایڈوکیٹ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 57 سالہ کے جی کے پرساد جنہیں یکم جون کو پارک کے مسئلہ پر مقامی نوجوان نریندریادو اور اس کے ساتھیوں مہیندر ‘ نریش ‘ ارون اور وینکٹیش نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا کو خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے وکیل کی موت واقع ہونے کے بعد کیس دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے دفعہ 302 قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کو تحویل میں لے لیا ۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہے اور عنقریب تمام ملزمین کی گرفتاری ممکن ہے ۔