کولکتہ۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام)کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن میدان پر آئی پی ایل کے دو پلے آف میچوں کو منتقل کیا گیا ہے جنہیں پہلے پونے میں کروایا جانا تھا۔بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ اور آئی پی ایل کی آپریشن کونسل نے اس کی تصدیق کر دی کہ ٹوئنٹی 20 لیگ کے دو میچوں کو اب کولکتہ میں کروایا جائے گا۔کھنہ کے بموجب ایلی منیٹر میچ کو23 مئی کو اور دوسرے کوالیفائنگ کو 25 مئی کو ایڈن گارڈن میدان پر کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے اصل پروگرام کے مطابق ٹورنمنٹ کے دو پلے آف میچوں کو پہلے پونے میں کرایا جانا تھا۔دراصل تمل ناڈو میں کاویری پانی کے تنازعات کی وجہ سے ہو رہے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ریاست کی گھریلو ٹیم چینائی سوپر کنگس کے چھ گھریلو میچوں کو پہلے ہی پونے میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پہلے یہ پلے آف میچ ہونے تھے ۔کولکتہ میں 23 اور 25 مئی کو پلے آف منعقد کیا جائے گا ۔ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلا کوالیفائنگ میچ 22 مئی کو اور فائنل 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔
درخواستیں پندرہ جون تک جمع ہوں گی۔