پلاٹ کی فروختگی کیلئے سسرالی رشتہ داروں

کے دباؤ کا شکار خاتون کی خودکشی
حیدرآباد۔/18ا گسٹ، ( سیاست نیوز) پلاٹ فروخت کرنے کیلئے سسرالی رشتہ داروں کے دباؤ کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ مارپلی ضلع رنگاریڈی کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سنگیتا جو سری پورم وقارآباد علاقہ کے ساکن شخص روی کی بیوی تھی اس خاتون کی شادی کے وقت اس کے والدین نے کاماریڈی ضلع میں پلاٹ دیا تھا اور اس کے والدین کی موت ہوگئی تھی۔ خاتون سسرالی مکان میں شوہر کے ہمراہ رہتی تھی۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے خاتون پر اس پلاٹ کو فروخت کرنے کے لئے اس کے سسرالی رشہ دار دباؤ ڈال رہے تھے لیکن خاتون اس پلاٹ کو فروخت کرنے تیار نہیں تھی اور سسرالی رشتہ داروں کا دباؤ اور ہراسانی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے خود سوزی کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دورن وہ کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔