پشکرالو سے ورنگل آر ٹی سی کو 9.50 کروڑ روپئے کی آمدنی

ورنگل۔ 27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل رینج مینیجر آر ٹی سی نے بتایا کہ گوداوری پشکرالو سے ورنگل آر ٹی کو 9.50 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 روزہ اس پشکرالو میں 4,702 بسوں کے ذریعہ 14 ہزار 794 بس ٹرپ چلائی گئی۔ 12 دنوں میں گوداوری کے مختلف گھاٹ پر آر ٹی سی نے 8 لاکھ بھگتوں کو پہونچایا۔ زیادہ تر بھگت ورنگل سے کالیشورم اور منگا پیٹ گھاٹ کا سفر کیا۔ آر ٹی سی محکمہ کی جانب سے 12 دنوں تک دن رات بسوں بھکتوں کو پشکرالو میں پہونچانے کیلئے تمام ملازمین نے بہترین خدمات انجام دیں۔