مٹ پلی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابراہیم پٹنم منڈل کے مواضعات ، ایردنڈی ، کومٹی کونڈہ پور ، ویمل کرتی ، ایم پی پی لکشمی تیلو نے کہا کہ بامہ پور فقیر کونڈہ پور کے گوداوری پشکارالو گھاٹ کی مرمت مقامی سڑکوں کی مرمت صفائی ، ستھرائی امور کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 4 کروڑ 30 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے اس خصوص میں انہوں نے مقامی ایم ایل اے جناب کلواکنٹلہ ودیاساگر راو اور چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ہے ۔