پستول دکھاکر رقم لوٹنے والا گرفتار

حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس عملے نے بندوق کی نال پر ٹرین پاسنجر کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منوج کمار یادو جس کا تعلق ہریانہ سے ہے نے دربھنگہ بہار کی ٹرین میں ساتھی مسافر کو دھمکاکر 15ہزار روپئے لوٹ لئے تھے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس سیکورٹی کنٹرول روم میں شکایت پر پولیس نے قاضی پیٹ ورنگل کے قریب منوج کمار کو گرفتار اور نقلی پستول و 15ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلیا۔