پرینکا گاندھی پر تنقید ، کانگریس ایف آئی آر درج کروائیگی

نئی دہلی۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی ویمنس ونگ نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی کو نشانہ بنانے کیلئے چلائی جارہی ’’توہین آمیز مہم‘‘ کے خلاف ریاستوں کے تمام دارالحکومتوں میں ایف آئی آر درج کروائے گی۔ پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں داخل ہونے کے باعث انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کانگریس ویمنس ونگ کی پارٹی یونٹ صدر ایس سمیتا دیوی نے کہا کہ ویمنس ونگ نے اس تعلق سے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی قائدین نے پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کئی توہین آمیز بیانات دیئے ہیں۔