پرینکا گاندھی وارانسی سے امیدوار ؟ 

رائے بریلی :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جمعرات کے دن پارٹی میں خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی ماں کے حلقہ رائے بریلی سے انتخاب لڑنا چاہتی ہے ۔ لیکن پارٹی کارکنوں نے کہا کہ وارانسی سے کیوں نہیں ۔ واضح رہے کہ وارانسی وزیراعظم نریندر مودی الیکشن لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات پارٹی بوتھ ورکرس ، بلاک پریسیڈنٹ ، گرام پنچایت اور نگر پنچایت سے ایک اجلاس میں کہی ۔ یہ اجلاس رائے بریلی میں مہمان خانہ ( گیسٹ ہاؤز ) میں منعقد ہوا تھا ۔

اس موقع پر پرینکا گاندھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں( سونیا گاندھی) الیکشن کیلئے پرجوش ہے لیکن وہ یہاں نہیں آسکتی ۔ اس کے باوجود کچھ پارٹی کارکن مجھے رائے بریلی سے لڑنے پر اصرار کررہے ہیں ۔ پرینکا گاندھی اس موقع پر مسکراتے ہوئے کہا کہ وارانسی سے کیوں نہیں ؟ اس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ پرینکا گاندھی وارانسی سے بھی امیدوارٹھہرسکتی ہے ۔ پرینکا گاندھی مزید کہا کہ میں نے اپنی ماں سے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں میں آپ کے حلقہ لوک سبھا میں کام کروں گی ۔ سیاسی مبصرین کی رائے کے مطابق اگر پرینکا گاندھی وزیر اعظم نریندرمودی کے مقابلہ وارانسی سے الیکشن لڑیں گے تو یہ الیکشن نہایت دلچسپ ہوگا ۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ پارٹی نے انہیں اترپردیش کی زائد ذمہ داری عائد کردی ہے ۔ لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ساتھ انہیں 2022ء میں اسمبلی الیکشن میں دوبارہ حکومت بنانے کو یقینی بناناہوگا ۔