حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص نے کل پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد بشیر جس کی عمر 39 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ شخص میاں پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا جو مالی پریشانی کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔