بنگلور ۔ 25 اپریل ( پریس نوٹ ) ٹی ٹی کے پریسٹیج لمٹیڈانڈیا میں کچن اپلائنس شعبہ میں نمبر ایک مقام رکھتی ہے ۔ آج اس نے یہ اعلان کیا کہ بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن نے برانڈ ایمبسڈر کی حیثیت سے دستخط کی ہیں ۔ ’’ پریسٹیج ‘‘ کی فلاگ شپ برانڈ ہیں ۔ اسوسی ایشن نے بتایا کہ نیشنل برانڈ کی تشہیر کیلئے اپریل کے اختتام تک تمام میڈیا پلیٹ فارم سے کریں گی ۔ انڈیا کی 100بڑی اور قابل بھروسہ کمپنیوں میں جو کچن اپلائنسنس میں اپنی شناخت رکھتی ہیں ‘ ان میں پریسٹیج نمبر ایک ہے ۔ ودیا بالن آج انڈیا میں ماڈرن خواتین کی نئی آواز بن کر ابھر رہی ہیں ۔ مسٹر ٹی ٹی جگناتھ چیرمین ٹی ٹی کے پریسٹیج نے کہا کہ ٹی ٹی کے پریسٹیج وقت کی مناسبت سے تبدیل ہورہا ہے ۔ چندرو کالرو منیجنگ ڈائرکٹر ‘ ودیا بالن نے بھی خطاب کیا ۔