پرگی /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق پرگی منڈل موضع گر سنگاپور کا بیگای نرسملو 45 سالہ رات میں نامعلوم لاری کی ٹکر سے فوت ہویگا ۔ پوسٹ مارٹم کیلئے پرگی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس پرگی کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔