پرگی 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پرگی کورٹ احاطہ میں لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں 930 مقدمات کی یکسوئی کی گئی ہے ۔ پرگی مصنف مجسٹریٹ پدما دائی نے کہا کہ عدالتوں میں فریقین کی باہمی رضامندی سے مقدمات کی یکسوئی عمل میں لائی گئی ۔ انہو ںنے عوام سے خواہش کی کہ خوشگوار ماحول میں پرامن زندگی گذاریں اور کہا کہ غیر ضروری لڑائی جھگڑوں وغیرہسے اجتناب کریں۔ اس موقع پر بار اسو سی ایشن صدر نریندر اور پرگی کلچرلہ گنڈیڈ دومار پوڑور کے عوام نے شرکت کی۔