پرگی /19 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر رنگاریڈی سردھار نے پرگی ڈیویژن دوما منڈل بسوپلی گاؤں کا دورہ کیا ۔ باسوپلی گاؤں میں جامع گھریلو سروے کو دیکھا اور عہدیداران کو بتایا کہ تمام مکانات پر سروے کیا جائے ۔ کسی کو شکایت نہ ہو ۔ کلکٹر کے ساتھ تحصیلدار جناردھن ایم پی ڈی او ہری ناتھ سرپنچ اننتایا اور دیگر لوگ شرکت کیا ۔ پرگی ٹاون میں ایک دوکان بھی نہ کھولا گیا ۔ پرگی ڈپو سے ایک بس باہر نہ نکالا گیا پرگی روڈ سنسان دیکھا گیا ۔