حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ نے فیملی کے ہمراہ پرگتی ریزارٹس چلکورو بالاجی ٹمپل روڈ پرودا ٹور ویلیج شنکر پلی منڈل ضلع رنگاریڈی کا دورہ کیا ۔ ڈاکٹر جی بی کے راؤ سی ایم ڈی پرگتی گروپ بہیمراہ بی کے شیوانی اور بی کے سریش اوبرائے نے ریزارٹس کا مشاہدہ کروایا اور ہربل اینڈ میڈیسنل ایرومیٹک پلانٹس کے تعلق سے بتایا اور ہربل اور ہیرٹیج میڈیسنل پلانٹیشنس کے مختلف پوکٹیس پر انتظام کی وضاحت کی کہ زہریلے مادو کو ہٹانے اور تازگی کے لیے کوئی فرد اروماتھراپی کے ذریعہ مچھروں ، برسے بیکٹریا اور وائرس سے مکمل طور پر علاقہ کو پاک بنا سکتا ہے ۔ اور پرگتی صحت اور خوشی کا مقام ہے ۔ یعنی بلاوید سماج جو پودوں سے صحت دینے اور علاج کی طاقت کا مرکز ہے ۔۔